’’پنکی‘‘کولاہورلانے کی تیاریاں،پولیس نے محکمہ داخلہ سے اجازت مانگ لی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)منشیات فروش انمول عرف پنکی کے خلاف درج مقدمات کا معاملہ،انوسٹی گیشن ونگ لاہور نے ملزمہ انمول عرف پنکی کی لاہور منتقلی سے متعلق کارروائی شروع کردی۔تفتیشی ٹیم نے محکمہ داخلہ پنجاب سے ملزمہ کی طلبی کی اجازت مانگ لی،پولیس کے مطابق انمول پنکی لاہور میں درج پانچ مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے،پانچوں مقدمات کی تفتیش میں انمول عرف پنکی سے متعلق خاموشی اختیار کی گئی تھی۔ملزمہ کو تحویل میں لیکر تمام مقدمات کی تفتیش کی جائے گی،ملزمہ کو کراچی سے لاہور لانے کیلئےدستاویزات مکمل کئے جارہےہیں،ملزمہ انمول پنکی کیخلاف 8سال میں پانچ مقدمات درج کئے گئےہیں



