رونالڈو کا خواب پھر ادھورا،اسپین نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دیکر فیفا ورلڈکپ سے باہر کر دیا

ڈیلاس (جانوڈاٹ پی کے)فیفا ورلڈکپ  2026 کے پری کوارٹر فائنل میچ میں اسپین نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

ڈیلاس میں کھیلے گئے میچ میں اسپین کی جانب سے فیصلہ کن گول میکائیل میرینو نے 90ویں منٹ میں اسکور کیا۔

یوں اسپین نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا اور اس کے ساتھ ہی کرسٹیانو رونالڈو کا ورلڈکپ جیتنے کا خواب ایک بار پھر ادھورا رہ گیا۔

کوارٹر فائنل میں اسپین کا مقابلہ بیلجیئم یا امریکا سے ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button