باجوڑ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید،امسال شہیداہلکاروں کی تعداد16ہوگئی

باجوڑ(جانوڈاٹ پی کے)خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے برخلوزو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل امتیاز ولد زرین سکنہ برخلوزو شہید ہوئے جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔حکام کے مطابق باجوڑمیں رواں سال شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 16 ہوگئی جبکہ رواں ماہ مئی میں شہید کئے گئے اہلکاروں کی تعداد 5 ہوگئی۔



