ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت عیدالاضحیٰ انتظامات کیلئے اعلیٰ سطح کااجلاس

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت عیدالاضحیٰ انتظامات کے سلسلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس، اجلاس میں ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج، ممبران صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر اور چوہدری جاوید علاؤالدین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی اور میونسپل کمیٹی کے حکام نے مویشی منڈیوں کے قیام کے سلسلہ میں بریفنگ دی۔ مینجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب کمپنی چوہدری عبدالجبار گجر کی صفائی ستھرائی اور ویسٹ مینجمنٹ پلان پر بارے اجلاس کو آگاہ کیا۔ عوامی نمائندوں نے مویشی منڈیوں میں مقامی بیوپاریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی گزارشات پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے عوامی سہولت کے پیش نظر منڈیوں میں بہترین انتظامات کے احکامات دیے اور ضلعی انتظامیہ کا افسران کو مویشی منڈیوں میں تسلسل سے انتظامات چیکنگ کا ٹاسک سونپ دیا۔ انہوں نے منڈیوں میں فرائض میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی بھی ہدایت جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ کیٹل مینجمنٹ کمپنی مویشی منڈی میں بیوپاریوں اور خریداروں کو تمام مطلوبہ سہولیات بہم پہنچائے۔ تمام متعلقہ محکموں کے افسران کیمپس میں سہولیات اور ڈیوٹی اہلکاروں کی مانیٹرنگ کریں۔ عیدالاضحیٰ کے سلسلہ میں مائیکرو پلان پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں پینے کے پانی کی ٹیسٹنگ کرائی جائے۔ عوامی تحفظ کے پیش نظر سیکیورٹی پلان پر مکمل عمل درآمد کیا جائے۔ عیدالاضحیٰ پر صفائی ستھرائی کے شاندار انتظامات کو عملی جامہ پہنایا جائے گا



