ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کاانسدادِ پولیو مہم کے دوران تلہار میں مختلف پوائنٹس کا دورہ

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے انسدادِ پولیو مہم کے دوران تلہار میں مختلف پوائنٹس کا دورہ کرکہ پولیو ویکسینیشن کے عمل اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
بدین ضلع بھر میں جاری انسدادِ پولیو مہم کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں ملک بھر کی طرح ضلع بدین میں بھی انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے جو 21 مئی 2026ء تک جاری رہے گی ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز تلہار شہر میں مختلف ٹرانزٹ اور فکسڈ پوائنٹس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیو ٹیموں کے ساتھ کیے گئے حفاظتی انتظامات اور پولیو ویکسینیشن کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں اس موقع پر انہوں نے اپنی موجودگی میں تلہار شہر میں مین اسٹاپ پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے ضلع بھر میں تمام پولیو ٹیمیں اور ہیلتھ ورکرز بدین پولیس کی سخت سیکیورٹی میں اپنے قومی فریضے کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔ ایس ایس پی بدین کی جانب سے جاری کردہ سیکیورٹی پلان پر ضلع بھر میں مکمل اور مؤثر انداز میں عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔



