اوکاڑہ: شہزادی مویشی چور گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار، مسروقہ مال برآمد

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے ) تھانہ سٹی رینالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہزادی مویشی چور گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں شہزاد عرف شہزادی، محبوب، علی رضا اور احمد سجاد شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 10 لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ مال بھی برآمد کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان کے نیٹ ورک سے متعلق اہم انکشافات متوقع ہیں۔



