لاڑکانہ: پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی کے دوران نیو بس ٹرمینل کے علاقے میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ میں پولیس نے حساس ادارے کی معاونت سے تھانه ولید کی حدود نیو بس ٹرمینل کے علاقے میں اہم کاروائی کرتے ہوئے بڑی دہشتگردی کا منصوبه ناکام بنادیا ہے،
ایس ایس پی احمد چودھری کے مطابق دوران کاروائی اسلحہ سپلائی کرنے والے دہشتگرد کو جدید اسلحے اور بھاری مقدار میں ایمونیشن سمیت گرفتارکرلیا گیا ہے، گرفتار دہشتگرد کی شناخت عاصم پٹھان کے نام سے ہوئی، جو پشاور کا رہائشی ہے، ایس ایس پی کا بتانا ہے کہ گرفتار دہشتگرد کا چاروں صوبوں سے کرمنل رکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جس سے برآمد شده اسلحے اور ایمونیشن میں دو عدد ایس ایم جی رائفلیں، دو عدد 30 بور پسٹلز، مجموعی طور پر 500 راٸونڈز بمع 13میگزین اور 03 عدد کپے شامل ہیں، پولیس کے مطابق مذکوره دہشتگرد ریاست کیخلاف سازش میں ملوث افراد اور امن و امان میں خلل کا باعث بننے والے شرپسندوں کو مختلف اضلاع میں اسلحه اور ایمونیشن سپلائی کرتا ہے.



