فہدمصطفیٰ اورمہوش حیات کے رومانوی مناظر

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے دو بڑے نام فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات ایک طویل وقفے کے بعد ایک بار پھر اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں، اور اس بار ان کی آن اسکرین کیمسٹری نے ریلیز سے پہلے ہی خوب توجہ سمیٹ لی ہے۔
دونوں اداکار آٹھ سال بعد ہارر فلم ’’زومبیڈ‘‘ کے ذریعے ایک ساتھ کام کر رہے ہیں، جو عید الاضحیٰ کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس وقت دونوں اسٹارز اپنی فلم کی بھرپور پروموشن میں مصروف ہیں، جبکہ مداح بھی اس جوڑی کی واپسی پر خاصے پرجوش نظر آ رہے ہیں۔
حال ہی میں فلم کا رومانوی گانا ’’زرا زرا‘‘ ریلیز کیا گیا ہے، جسے گلوکار ثمر جعفری نے اپنی آواز دی ہے۔ گانے میں فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کے درمیان رومانوی مناظر نے فلم کی کہانی اور ان کی آن اسکرین کیمسٹری کو مزید نمایاں کر دیا ہے۔
دونوں اداکاروں نے پروموشنز کے دوران یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ ’’زومبیڈ‘‘ ان کی مشترکہ فلموں میں سب سے زیادہ رومانوی پروجیکٹ ہے۔



