پنکی الیکشن جیت کر ایم این اے یا وزیر نہ بن جائے، مصطفیٰ قریشی

کراچی (جانوڈاٹ پی کے)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے پنکی الیکشن جیت کر ایم این اے، وزیر یا مشیر نہ بن جائے، پاکستان کی سیاست کا کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
انہوں نے ایک حالیہ کیس میں سامنے آنے والی ملزمہ “پنکی” کا حوالہ دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ اسے میڈیا کوریج نے اتنا مشہور کر دیا ہے کہ بعض اوقات لگتا ہے وہ کہیں الیکشن جیت کر ایم این اے یا وزیر نہ بن جائے۔
مصطفیٰ قریشی کے مطابق ماضی میں بھی دنیا میں ایسے واقعات ہوئے ہیں جہاں جرائم میں ملوث افراد سیاست میں آ گئے، اس لیے پاکستان میں بھی کسی چیز کو خارج از امکان نہیں کہا جا سکتا۔
انہوں نے ملک کی مجموعی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات نے عوام کو ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیا ہے اور دعا ہے کہ ملک میں استحکام اور عوام کو ریلیف ملے۔



