7 اکتوبر حملے کے ماسٹر مائنڈز کو ختم کرنے کے قریب پہنچ گئے،نیتن یاہو کا دعویٰ

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے حملے میں ملوث تمام “ماسٹر مائنڈز” کو ختم کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ یہ بات انہوں نے کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں کہی۔
نیتن یاہو کے مطابق اسرائیلی حکومت نے پہلے ہی فیصلہ کیا تھا کہ حملے اور یرغمالیوں کے اغوا میں شامل تمام افراد کو ایک ایک کر کے نشانہ بنایا جائے گا، اور اب یہ کارروائی اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔
ان کے مطابق اسرائیلی فوج نے حماس کے کئی اہم کمانڈرز کو بھی نشانہ بنایا ہے جبکہ غزہ کے تقریباً 60 فیصد علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب غزہ میں انسانی صورتحال بدترین بتائی جا رہی ہے، جہاں جاری حملوں کے باعث بڑے پیمانے پر جانی نقصان اور تباہی کی اطلاعات ہیں۔



