ابوظبی میں باراکھا نیوکلیئر پاور پلانٹ پر ڈرون حملہ، آگ بھڑک اُٹھی

ابوظبی(جانوڈاٹ پی کے)ابوظبی حکام نے کہا ہے کہ الظفرة ریجن میں واقع باراکھا جوہری پاور پلانٹ کے اندرونی حفاظتی حصار کے باہر ایک برقی جنریٹر میں ڈرون سٹرائیک کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ تابکاری کے حفاظتی معیار پر بھی کوئی اثر نہیں پڑا۔ آگ سے پاور پلانٹ کی حفاظت یا اس کے اہم نظاموں کی فعالیت متاثر نہیں ہوئی اور تمام یونٹس معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کریں اور افواہوں یا غیر مصدقہ خبروں کے پھیلاؤ سے گریز کریں۔



