ایرانی صدر نے اپنے ملک میں موجود 4500 سال پرانے درخت کی تصویر شیئر کر دی

تہران (ویب ڈیسک) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ایران میں موجود ساڑھے چار ہزار سال پرانے درخت کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں لکھا ’سرو‘ کا یہ درخت ایشیا کا قدیم ترین جاندار ہے۔

 یہ اس دھرتی پر ہے جو ساڑھے چار ہزار سال پہلے بھی ایران کے نام سے جانی جاتی تھی۔

واضح رہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے دورۂ چین پر امریکی صدر ٹرمپ کو چین کے انتہائی خفیہ اور نایاب حکومتی باغ کا دورہ کروایا تھا۔

  صدر شی نے باغ کے 490 سال پرانے درخت بھی دکھائے تھے اور بتایا تھا کہ یہاں بعض درخت 1000 سال سے بھی زیادہ قدیم ہیں۔

 صدر ٹرمپ نے اس جگہ کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں یہ ماحول بہت پسند آیا ہے۔

 سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ صدر پزشکیان نے ساڑھے چار ہزار سال پرانے درخت کی تصویر اس لیے بھی شیئر کی کیونکہ صدر ٹرمپ نے ایران کی تہذیب اجاڑنے کی دھمکی دی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button