دیپال پور کا سپوت سری لنکا حکومت کی جانب سے ٹورازم پروموشن پروگرام کیلئے منتخب

دیپال پور(محمد اسلم بھٹی/جانو ڈاٹ پی کے) دیپال پور کی سرزمین کے مایہ ناز بیٹے شیخ سرفراز احمد کو سری لنکا کی حکومت نے ٹوراز پرموشن کےتربیتی پروگرام کیلئے منتخب کرلیا ہے واضح رہے کہ سری لنکن حکومت نے پاکستان سے پندرہ 15افراد کو شارٹ لسٹ کیا ہے جنکی خصوصی ٹریننگ کروائی جائے گی ملک فیاض اعوان،عرفان احمد بھٹی ایڈووکیٹ شیخ محمد صدیق انیس سمیت دیگر شہریوں کا کہنا ہےشیخ سرفراز احمد کی سلیکشن پر ہم فخر محسوس کرتے ہیں یہ ان کی محنت صلاحیتوں اورپیشہ ورانہ بصیرت کا اعتراف ہے اور دیپالپور کی سرزمین کیلئےباعثِ اعزاز ہے۔



