تہران،وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

تہران(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایران میں ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات کی۔ایرانی میڈیا کے مطابق محسن نقوی اور ایرانی وزیر داخلہ کی ملاقات میں ایران پاکستان تعلقات اور امن مذاکرات کی بحالی کے امکانات پر تبادلہ خیال ہوا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول علاقائی امن اور تازہ علاقائی صورتحال پرگفتگو کی گئی۔ایرانی وزیرداخلہ نے علاقائی امن واستحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرداخلہ نے امریکا کے ساتھ تنازع کے حل کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں کو سراہا۔



