امریکا کا اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر دوبارہ بھرنے کا اعلان


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر دوبارہ بھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ کے مطابق ہنگامی حالات میں جتنا تیل اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو سے نکالا گیا تھا، اس سے زیادہ واپس ذخیرہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ہر ایک بیرل کے بدلے 1.2 بیرل تیل ریزرو میں شامل کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق آبنائے ہرمز کی صورتحال کے باعث امریکی تیل کے ذخائر میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس اقدام کا مقصد عالمی توانائی منڈی میں استحکام برقرار رکھنا اور ممکنہ سپلائی بحران سے نمٹنے کی تیاری کو بہتر بنانا ہے۔