امارات کا تیل برآمدات دوگنا کرنے کا منصوبہ، آئل پائپ لائن کی تعمیر تیز کرنیکا اعلان

ابوظبی(جانوڈاٹ پی کے)متحدہ عرب امارات نے فجیرہ بندرگاہ سے تیل برآمدات دوگنا کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یو اے ای نے ابوظبی فجیرہ نئی آئل پائپ لائن منصوبے کی تعمیر تیز کرنے کا اعلان کیا ہے، حکومت کو نئی پائپ لائن منصوبہ 2027 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید کی پائپ لائن منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، نئی لائن آبنائے ہرمز کو بائی پاس کرنے میں مدد دے گی۔

ابو ظبی حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ فجیرہ پائپ لائن یومیہ 18 لاکھ بیرل خام تیل سپلائی کی صلاحیت رکھتی ہے، نئی توسیع سے اماراتی تیل کی برآمدی گنجائش مزید بڑھے گی۔

مزید خبریں

Back to top button