پبلک سروس کمیشن کا نام تبدیل کر کے ’’پبلک سے کمیشن پکڑو‘‘ رکھ دیناچاہئے،علی خورشیدی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ پاکستان کا اہم صوبہ ہے،مگر گزشتہ18سال سے حکمرانی ایک ہی جماعت کے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورننس کے شدید مسائل ہیں اور جب ان مسائل پر بات کی جاتی ہے تو ترجمانوں کو پریشانی ہو جاتی ہے، سندھ پبلک سروس کمیشن کے نتائج سب کے سامنے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کا نام تبدیل کرنا پڑے گا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایک اے سی کی پوسٹنگ کیلئے3سے7کروڑ روپے دیے جاتے ہیں،جبکہ کمیشن پیسے لینے میں بھی آزاد ہے۔انہوں نے کہا کہ پرچے لیک ہونا بدانتظامی ہے اور ایک شخص کے تمام بچے کمیشن میں پاس ہو رہے ہیں جبکہ سندھ کے عوام اس نظام کے ہاتھوں فیل ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پبلک سروس کمیشن کا نام تبدیل کر کے ’’پبلک سے کمیشن پکڑو‘‘ رکھ دینا چاہیے، کیونکہ تین سے آٹھ کروڑ روپے تک کمیشن لیا جاتا ہے۔علی خورشیدی نے کہا کہ سولر پراجیکٹ میں بدترین کرپشن ہوئی اور عوام کو لوٹا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزرا پریس کانفرنس میں کہتے ہیں کہ گندم چوری نہیں ہوئی، مگر اربوں کی گندم چوہے کھا جاتے ہیں اور چار وزرا اس پر بیٹھ کر بات کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button