آن لائن سرمایہ کاری کے نام پر بڑا فراڈ،270افرادسے13کروڑ’’اینٹھ‘‘لئے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)اسلام آباد میں آن لائن سرمایہ کاری کے نام پر بڑے مالی فراڈ کا انکشاف ہوا ہے،جہاں موبائل ایپس کے ذریعے شہریوں سے کروڑوں روپے بٹور لیے گئے۔

ذرائع کے مطابق270افراد سے13کروڑ40لاکھ روپےسے زائد رقم ہتھیائے جانے کے الزام میں این سی سی آئی اے نےمقدمہ درج کرکےتحقیقات کا آغازکردیا۔

حکام کاکہنا ہےکہ مقدمہ مقامی شہری مراد خان کی مدعیت میں درج کیا گیا،جس میں غیرملکی باشندوں سمیت متعدد افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ اور فراڈ کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے،ملزمان نے شہریوں کو آن لائن سرمایہ کاری اور منافع کے جھانسے دے کر موبائل ایپس کے ذریعے رقوم وصول کیں۔

مزید خبریں

Back to top button