چینی صدر نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے مدد کی پیشکش کی ہے، ٹرمپ

بیجنگ(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ واضح ہے آبنائےہرمز کھولنے میں چین کی بڑی دلچسپی ہے۔

فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر آبنائے ہرمز کو کھلا دیکھنا چاہتے ہیں اور انہوں نے آبنائےہرمز کے حوالے سے مدد کی پیشکش کی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیجنگ آمد پر پرتپاک استقبال پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور صدر شی جن پنگ کو دنیا کے عظیم رہنماؤں میں شمار کیا۔ انھوں نے کہا صدر شی جن پنگ دنیا کے عظیم رہنما ہیں، امریکا چین کے ساتھ تجارت کا خواہاں ہے اور مستقبل میں دونوں ممالک مل کر کام کریں گے۔

ٹرمپ نے کہا صدر شی جن پنگ کے ساتھ تعلقات ہمیشہ سے انتہائی شان دار رہے ہیں، اس ملاقات کا سب سے بڑا اور بنیادی فوکس باہمی تجارت پر ہوگا۔

اس موقع پر ٹرمپ نے چینی بچوں اور فوج کا موازنہ کرتے ہوئے کہا میں خاص طور پر اُن بچوں سے بہت متاثر ہوا وہ خوش تھے، وہ خوب صورت تھے، فوج تو بظاہر بس ٹھیک تھی، لیکن بچوں سے بہتر نہیں، وہ بچے حیرت انگیز تھے اور وہ بہت زیادہ نمائندگی کر رہے تھے، میں جانتا ہوں کہ وہ آپ کی بہت زیادہ نمائندگی کر رہے تھے۔

امریکی صدر نے کہا ’’ہم دونوں کا ایک ساتھ شان دار مستقبل ہے، چائنا کا بہت احترام کرتا ہوں، آپ نے اچھا کام کیا، آپ ایک عظیم رہنما ہیں، میں سب کو کہتا ہوں آپ عظیم رہنما ہیں، بعض اوقات لوگ میرے سچ کو پسند نہیں کرتے لیکن میں ہمیشہ سچ کہتا ہوں، یہاں میں آج آپ کو احترام پیش کرتا ہوں، اب ہمیں اپنا فوکس تجارت پر مرکوز کرنا ہے۔ آپ اور میں ایک دوسرے عرصہ دراز سے جانتے ہیں امریکا اور چین کے تعلقات اب پہلے سے بہت زیادہ بہتر ہوں گے۔‘‘

مزید خبریں

Back to top button