امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو

بیجنگ(ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ چاہتا ہے مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے۔

ایک بیان میں مارکو روبیو نے کہا کہ چین ایران کو خلیج میں جاری اقدامات سے پیچھے ہٹنے پر آمادہ کرے، چین کے مفاد میں ہے کہ وہ بحران کے حل میں کردار ادا کرے۔

امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ چین کے اپنے بحری جہاز آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے ہیں، چین موجودہ بحران سے متاثر ہو رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button