بھارت کو پاکستان سے مذاکرات کیلئے تیار رہنا چاہیے، دروازے بند نہیں کرنے چاہیے، آر ایس ایس جنرل سیکرٹری

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بھارتی انتہا پسند جماعت آرایس ایس نے پاکستان سے مذاکرات کا اشارہ دیدیا۔

ایک انٹرویو میں آرایس ایس کے جنرل سیکرٹری ‘دتاتیریا ہوسابالے’ نے کہا کہ بھارت کو ہمیشہ پاکستان سے مذاکرات کے لیے تیار رہنا چاہیے، دروازے بند نہیں کرنے چاہیے۔

آر ایس ایس کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ سفارتی تعلقات برقرار رکھنے کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ تجارت اور کاروبار  جاری رکھے جاتے ہیں، ویزے جاری کیے جانے چاہیے، بھارت کو یہ سب بند نہیں کرنا چاہیے۔

 اُن کامزید کہنا تھا کہ کھیلوں کے مقابلے بھی جاری رہنے چاہئیں۔

مزید خبریں

Back to top button