اشیائے خورونوش مزید مہنگی، گھی، آئل اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور (جانوڈاٹ پی کے\ ویب ڈیسک) ملک میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق درجہ اول گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 3 روپے فی کلوگرام اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ان کی نئی قیمت 598 روپے فی کلوگرام/لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

 اسی طرح سن فلاور کوکنگ آئل کی قیمت بھی بڑھ کر 618 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے، جس سے گھریلو بجٹ شدید متاثر ہو رہا ہے۔

  دوسری جانب آٹے کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے 10 سے 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 120 سے 200 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے عام صارفین مزید پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔

 ماہرین کے مطابق اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عام آدمی کے لیے روزمرہ زندگی مزید مشکل بنا رہا ہے جبکہ شہریوں نے حکومت سے فوری ریلیف اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button