پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (جانوڈاٹ پی کے)کراچی میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔ کاروبار کے آغاز پر 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 571 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز مارکیٹ معمولی کمی کے ساتھ بند ہوئی تھی تاہم آج سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔



