ٹرمپ کا آبنائے ہرمز سے متعلق “پروجیکٹ فریڈم” کی بحالی پر غور، ایران پر دباؤ جاری رکھنے کا اعلان

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئےکہاکہ انہوں نے پروجیکٹ  فریڈم کی بحالی کا فیصلہ نہیں کیا لیکن وہ آبنائے ہرمز کو کھولنےکے لیے پروجیکٹ فریڈم کی وسیع پیمانے پربحالی پر غورکررہے ہیں، پروجیکٹ فریڈم صرف آبنائے ہرمز  عبور کرنے والے بحری جہازوں کے ہمراہ چلنے تک محدودنہیں رہےگا۔

صدر ٹرمپ بولے ایران یقینی طور پر ہتھیار ڈال دےگا، معاہدے تک ایران پر دباؤ ڈالتے رہیں گے، ایران کے مذاکرات کاروں نے ایٹمی فضلےکو نکالنے کیلئے ہماری ضرورت کا اقرار کیا، ایٹمی فضلےکو نکالنےکےلیے ایران کے پاس ٹیکنالوجی میسر نہیں۔

مزید خبریں

Back to top button