آبنائے ہرمز پر ایران عمان مذاکرات آخری مرحلے میں داخل، معاہدہ جلد حتمی شکل اختیار کر لے گا، عباس عراقچی

تہران (ویب ڈیسک)ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایران اور سلطنتِ عمان کے درمیان جاری سفارتی مذاکرات اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور دونوں ممالک معاہدے کی حتمی منظوری کے بالکل قریب پہنچ گئے ہیں۔
تہران میں کابینہ اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران اور عمان کے درمیان انتہائی اہم اور مثبت بات چیت جاری ہے جو صحیح سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔
دونوں ممالک جلد ہی آبنائے ہرمز سے متعلق اس اہم معاہدے کو حتمی شکل دے دیں گے، جس سے خطے کی بحری صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔



