پاکستان کے ذمہ قرضوں میں رواں مالی سال مزید اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کے ذمہ قرضوں میں رواں مالی سال مزید اضافہ ریکارڈکیا گیا ، موجودہ مالی سال پاکستان کو بیرون ملک سے 6ارب 59کروڑ ڈالر کا نیا قرض ملا، پاکستان کو جولائی سے مارچ تک ایک ہزار 828 ارب روپے کے مساوی نیا قرضہ ملا جو پچھلے سال کی اسی مدت سے 332 ارب روپے زیادہ ہے۔
دستاویز کے مطابق آئی ایم ایف سےایک ارب 20کروڑ ڈالر اور سعودی عرب سے ملنے والے تین ارب ڈالر کے نئے ڈیپازٹس اس کے علاوہ ہیں ، رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں ایک ہزار 828 ارب روپے قرض لیا گیا ۔ جولائی تا مارچ قرضوں کے حجم میں تین سو بتیس ارب روپے اضافہ ہوا ، گزشتہ مالی سال اسی مدت میں ایک ہزار 495 ارب روپے قرض ملا تھا ۔ 2025-26کے نو ماہ میں چھ ارب 59کروڑ ڈالر کے مساوی فنڈز حاصل کیے ۔ نو ماہ کے دوران پاکستان کو اٹھائیس ارب روپے سے زیادہ کی گرانٹ بھی ملی ۔ اس دوران نان پراجیکٹ ایڈ کی مد میں ایک ہزار ایک سو چھپن ارب روپے ملے ۔ مختلف منصوبوں کیلئے چھ سو ننانوے ارب روپے سے زائد قرض حاصل کیا گیا تھا ۔



