معرکہ حق کا ایک سال مکمل،پاکستان مونومنٹ پر شاندار تقریب،صدر،وزیر اعظم،فیلڈ مارشل کی شرکت،بارش بھی برس پڑی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)معرکہ حق میں شاندار فتح کے ایک سال مکمل ہونے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان مونومنٹ پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان، وفاقی وزرا سمیت دیگر اہم شخصیات شریک ہیں۔تقریب میں غیرملکی سفارتکار بھی شریک ہیں، آغاز پر قومی ترانہ بجایا گیا، جس کے احترام میں شرکا کھڑے ہوگئے۔ تقریب میں تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی۔واضح رہے کہ معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر سمیت بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے بھی پروقار تقریبات کا انعقاد کیا، اور اس عزم کا اعادہ کیاکہ وطن عزیز کی سالمیت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائےگا۔

مزید خبریں

Back to top button