بنوں حملہ،فیلڈ مارشل کا دشمن کو ہولناک پیغام”زخم چاٹتے رہ جاؤ گے”

راولپنڈی(خصوصی رپورٹ/جانو ڈاٹ پی کے)بنوں میں دہشتگردی کے حالیہ بزدلانہ حملے کے بعد ملک کی سیاسی و عسکری قیادت نے دشمن کو واضح اور دو ٹوک پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان کے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے، اب کسی بھی مہم جوئی کا جواب پہلے سے کہیں زیادہ سخت اور دوررس ہوگا۔

جی ایچ کیو میں منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے براہِ راست ہندوستان اور اس کی پراکسیز کو چیلنج کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کا سوچنے والوں کو وہ زخم دیں گے جو وہ مدتوں چاٹتے رہیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بنوں واقعہ دراصل پاکستان کے قومی عزم کو آزمانے کی ناکام کوشش تھی، لیکن اب پاکستان نے نئے ‘نیو نارملز’ طے کر لیے ہیں جس کے تحت دہشت گردی کی ہر شکل اور اسے پشت پناہی فراہم کرنے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button