ٹھٹھہ: کینجھر جھیل جاتے ہوئے بس الٹ گئی، 20 افراد زخمی

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے )کراچی سے کینجھر تفریح کے لئے جانے والی کوچ تیز رفتاری اور ڈرائیور کی جانب سے غیر ذمیدارنہ ڈرائیونگ کے باعث چھتو چند کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں 20 نوجوان زخمی ہوگئے حادثہ نوجوانوں کا ڈرائیور کو تیز چلانے کا بولنے کی وجہ سے پیش آیا زخمیوں کو مقامی افراد نے سول اسپتال ٹھٹھہ منتقل کیا گیا جہاں سے ان کراچی منتقل کیا گیا جبکہ کراچی سے تفریح کے لئے آنے والی فیملیز ہوں یا نوجوان ہوں جن کی نازیبا حرکات گاڑیاں تیز چلانے اور ایک دوسرے کو اوور ٹیک کرنے یا پھر بڑی گاڑیاں ہوں چھوٹی گاڑیاں ریس لگاتے ہوئے زگ زیگ ڈرائیونگ کے باعث اکثر حادثات میں یا تو جانبحق ہوجاتے ہیں یا پھر زخمی اوپر سے سول اسپتال ٹھٹھہ کے ایمرجنسی وارڈ میں میڈیکل کی سھولیات یا پھر ایمرجنسی وارڈ کے اندر قائم ڈسپینسری میں دوائیوں کی عدم دستیابی کے بعد اکثر شدید زخمیوں کو کراچی ریفف کردیا جاتا ہے جس کے باعث اکثر لوگ راستے میں ہی جانبحق ہوجاتے ہیں تو دوسری جانب ضلع ٹھٹھہ میں ٹریفک ہولیس کا موثر نظام نہ ہونا بھی ان حادثات کا سبب بنا ہوا ہے



