معرکہ حق کی فتح کا سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو میں کل تقریب ہوگی،فیلڈ مارشل مہمان خصوصی ہوں گے

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)معرکہ حق کی فتح کا سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو میں کل تقریب ہوگی،فیلڈ مارشل مہمان خصوصی ہوں گے،چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل ظہیر بابر سدھو اور چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں کل صبح 8 بج کر 40 منٹ پر وقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہوں گے۔چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل ظہیر بابر سدھو اور چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔تقریب کے مہمان خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف اور ایئر چیف یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے۔تقریب میں تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے سلامی پیش کریں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔یومِ معرکہ حق اس بات کی تجدید ہے کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا سخت اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button