شوگرز ملز ایسوسی ایشن نے10لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)شوگرملزمالکان نے ایک مرتبہ پھر چینی برآمد کرنے کی تیاری شروع کر دی،حکومت سے10لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی۔ذرائع کےمطابق شوگر ملز ایسوسی ایشن نےحکومت کو چینی کی پیداوار اوردستیاب اسٹاک سے متعلق اعداد وشمار بھی فراہم کردیےہیں،شوگرملزایسوسی ایشن کامؤقف ہےکہ اس وقت ملک میں چینی کی مجموعی پیداوار78لاکھ ٹن ہےجبکہ10لاکھ ٹن چینی اضافی موجود ہے،جسےبرآمد کرنےکی اجازت دی جائے۔حکومت نےشوگر ملز اورکین کمشنر کے اعدادو شمار کا جائزہ لینا شروع کر دیا، شوگر ملز کی جانب سے اسٹاک میں موجود3لاکھ ٹن درآمدی چینی بھی ظاہرکرنےکا شبہ ہے، اعداد و شمار کے جائزے کے بعد اسحاق ڈارکی سربراہی میں قائم کمیٹی فیصلہ کرے گی۔



