عاصم منیر کے خلاف سازش کے کردار بے نقاب، بڑی گرفتاریاں عمل میں آگئیں،سنسنی خیز انکشافات

لاہور: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تختہ الٹنے اور پاک فوج کے اندر بغاوت پیدا کرنے کی ایک انتہائی منظم اور خطرناک سازش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ اس سازش میں ایک "تگڑا سیاستدان” اور ایک "تین ستارہ جنرل” (تھری سٹار جنرل) اپنے ساتھیوں سمیت ملوث پائے گئے ہیں جنہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 9 مئی 2023 کے واقعات محض ایک احتجاج نہیں تھے بلکہ یہ ارمی چیف کے خلاف ادارے کے اندر سے بغاوت کروانے کی ایک سوچی سمجھی پلاننگ تھی، جس کا مقصد عاصم منیر شاہ کو عہدے سے ہٹانا تھا۔
اس سازش کے تانے بانے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید اور تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت سے ملتے ہیں۔ 9 مئی کو جی ایچ کیو، جناح ہاؤس اور میانوالی ایئر بیس جیسی حساس تنصیبات پر حملے اس لیے کیے گئے تاکہ فوج کے اندر تقسیم پیدا کی جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میانوالی ایئر بیس پر طیاروں کو جلانے کے لیے خاص کیمیکل کا استعمال اور حساس مقامات کی نشاندہی اندرونی لوگوں کی مدد کے بغیر ممکن نہیں تھی۔
سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جس طرح ایک ملزم کو "گڈ ٹو سی یو” کہہ کر سرکاری مہمان بنایا گیا، اس کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ تین سال گزرنے کے باوجود 9 مئی کے اکثر کیسز میں چالان تک پیش نہیں کیے گئے، جس کی وجہ سے مجرموں کو سوشل میڈیا پر بیانیہ بنانے کا موقع مل رہا ہے۔ اگرچہ ادارے نے اپنا احتساب کر لیا ہے اور ملوث افسران کو سزائیں دی گئی ہیں، لیکن سویلین حکومت اور عدلیہ اب بھی انصاف فراہم کرنے میں ناکام نظر آتی ہیں۔
اس حوالے سےشکیل ملک کی مکمل ویڈیو رپورٹ کے لیے یہاں کلک کریں:




