بھارت سے جنگ میں پاکستان کی فتح کا سکور0-8تھا،ڈپٹی چیف آف ایئراسٹاف

4رافیل،ایک سخو30،ایک مگ29،ایک میراج2000،ایک مہنگاطیارہ گرایا،ڈپٹی چیف آف ایئراسٹاف

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف کا کہنا ہے کہ بھارت سے جنگ میں پاکستان کی فتح کا اسکور 0-8 تھا۔ 4 رافیل، ایک سخو30،ایک مگ29،ایک میراج 2000،ایک مہنگا طیارہ گرایا۔معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر پریس بریفنگ کے دوران ڈپٹی چیف آف ایئراسٹاف نے کہا کہ ہم نے ٹرائی سروس پلانز کی گائیڈنس طے کی، ایئرفورس نے پہلی بار ملٹی ڈومین آپریشنز کو انٹیروگیٹ کیا، پاک فضائیہ دشمن کی ہر سرگرمی کو نوٹ کررہی تھی۔ڈپٹی چیف آف ایئراسٹاف نے کہا کہ بھارت کو اپنی فورس کو ری الائن کرنا پڑا، ہم نے بارڈر پر مضبوط سیف گارڈ رکھا ہوا تھا، دشمن ہمارے بارڈر کے قریب آنے کی جرات نہیں کرسکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 29اپریل کو 4رافیل طیارے کشمیر ریجن میں مڑنے کی کوشش کرتے ہیں، پاک فضائیہ کی جانب سے رافیل طیاروں کو چھوٹا سا ویلکم نوٹ دیاگیا، رافیل طیاروں کا ڈیٹا لنکس،امیج ،کمیونیکشن اور گائیڈنس کھوگئے تھے، چار رافیل طیاروں نے ایمرجنسی ریکوری سرینگر میں کی۔

ڈپٹی چیف آف ایئراسٹاف کے مطابق ہم نے جارحانہ فلائٹس جاری رکھیں، ہم بھارت کے کمیونیکیشن سسٹم کو ٹارگٹ کرتے رہے، پاک ایئرفورس نے بھارت کے ڈیٹا سینٹر کو بھی نشانہ بنایا، بھارتی طیارے ہماری حدود میں نہیں آئے، بھارتی طیاروں نے اپنی حدود سے اسٹیٹ آف ویپن لانچ کیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا دفاعی پوسچر سیکنڈز میں جارحانہ پوسچر میں تبدیل ہوا، پاکستان کا ردعمل دشمن کے لیےعظیم سرپرائز تھا، ہمارا دفاعی پوسچر سیکنڈز میں جارحانہ پوسچر میں تبدیل ہوا، بھارت سے جنگ میں پاکستان کی فتح کا اسکور 0-8 تھا، چار رافیل، ایک سخو30،ایک مگ29، ایک میراج 2000، ایک مہنگا طیارہ گرایا۔

ڈپٹی چیف آف ایئراسٹاف نے کہا کہ بھارت کے کئی طیارے ریکورنہ ہوئے، 10 مئی کو انہوں نے پری ایمشن کرناچاہی، ہم نےان کے16ایئربیسز کو نشانہ بنایا، براہموس سائٹ،2 مہنگی ایس400بیٹریز کو تباہ کیا، پاک فضائیہ کی یہ پرفارمنس دشمن کےلیے ناقابل یقین تھی۔

مزید خبریں

Back to top button