9 مئی مقدمات: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 12 جون تک توسیع

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 12 جون تک توسیع کر دی۔

اے ٹی سی لاہور کے ڈیوٹی جج نے مسلم لیگ (ن) کے دفتر اور کلمہ چوک پر کنٹینرز جلانے سمیت 9 مئی کے چھ مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان عدالت میں پیش نہ ہوئیں، جس پر ان کے وکلاء نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی، وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے سلسلے میں گئی ہیں۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے بھی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جبکہ سابق وفاقی وزراء اسد عمر، اعظم سواتی سمیت دیگر رہنما عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی عبوری ضمانتوں میں 12 جون تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلاء کو ضمانتوں پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزید خبریں

Back to top button