ملیالم اداکار سنتوش نائر ٹریفک حادثے میں جاں بحق، اہلیہ زخمی

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کے مقبول اداکارسنتوش نائر ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار بیٹھے جب کہ حادثے میں ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی صبح  ریاست کیرالہ میں پیش آیا جہاں سنتوش نائر کی گاڑی  ایک لاری سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وہ اور ان کی اہلیہ سبھاشری زخمی ہو گئے۔

مقامی پولیس نے بتایا کہ حادثے میں  اداکار کو شدید چوٹیں آئیں اور  ان کا سینہ گاڑی کے اسٹیئرنگ وہیل سے ٹکراگیا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے جب کہ ان کی اہلیہ کی پسلیوں میں فریکچر ہوا جو اسپتال میں یر علاج ہیں۔

67 سالہ سنتوش نائر کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹی راجشری ایس نائر شامل ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا ہے  کہ  حادثے کے وقت  ان کی بیٹی گاڑی میں موجود تھی یا نہیں۔

واضح رہے کہ سنتوش نے 1982 فلمی کیرئیر کا آغاز کیا،  طویل فلمی کیرئیر کے دوران  انہوں نے 100 سے زائد فلموں میں کام کیا ، انہوں نے پرتھوی راج سوکومرن اور موہن لال جیسے اسٹار اداکاروں کے ساتھ بھی کام کیا۔

مزید خبریں

Back to top button