ڈیرہ اسماعیل خان ائیرپورٹ مکمل طور پر بحال اور فعال کردیاگیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ڈیرہ اسماعیل خان کا ائیرپورٹ مکمل طور پر بحال اور فعال کردیا گیا۔
ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ نے کہا کہ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے، برسوں کی عدم توجہی کاشکار ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ مکمل طور پربحال اور فعال کردیاگیا۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی، وزارتِ دفاع غیرفعال ائیرپورٹس کی بحالی اورانہیں دوبارہ کارآمد بنانےکیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئےہیں۔



