پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 68 ہزار کی حد عبور کر گیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز شاندار آغاز دیکھنے میں آیا، جہاں مارکیٹ گرین زون میں داخل ہو گئی۔

کاروبار کے آغاز پر سرمایہ کاروں کی بھرپور خریداری کے باعث زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 3 ہزار 386 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 68 ہزار 128 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر بھی مارکیٹ مثبت رجحان کے ساتھ بند ہوئی تھی، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 793 پوائنٹس اضافے کے بعد 1 لاکھ 64 ہزار 742 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

معاشی ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور مثبت معاشی توقعات کے باعث مارکیٹ میں تیزی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Back to top button