ستھرا پنجاب میں کرپشن یا غفلت برداشت نہیں ہوگی، مریم نواز کا دوٹوک اعلان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب بہترین منصوبہ ہے، اس پروگرام میں بدعنوانی، بدانتظامی یا غفلت برداشت نہیں ہوگی۔

ستھرا پنجاب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب پروگرام سے زیادہ میرے دل کے قریب کوئی پروگرام نہیں، صفائی نصف ایمان ہے، صاف ماحول شہری کا بنیادی حق ہے، ستھرا پنجاب بہترین منصوبہ ہے، عوام کو صاف اور صحت مند ماحول دینا ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامی افسران میری آنکھ اور کان ہیں، ستھرا پروگرام میں بدعنوانی، بدانتظامی یاغفلت برداشت نہیں، صفائی ستھرائی سے حکومت کی کارکردگی کا پتہ چلتا ہے، ستھرا پنجاب پروگرام کیلئے تمام وسائل مہیا کئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب بہترین منصوبہ ہے، عالمی سطح پر اس کو سراہا گیا، ستھرا پنجاب کو 2 سال مکمل ہوگئے پر جو توقعات تھی وہ نہیں ہوئی، ستھرا پنجاب سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہوگا، ستھرا پنجاب کا ورکر ہر گلی، محلے اور شہر تک پہنچتا ہے، صفائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button