ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں اضافہ،20کلو کا تھیلا200روپے تک مہنگا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، ایک ہفتے میں آٹےکا20کلو کاتھیلا200روپے تک مہنگا ہوگیا۔وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویز کی بنیاد پرحالیہ ایک ہفتے کے دوران حیدر آباد،لاڑکانہ میں آٹےکا 20کلوکا تھیلا200 روپے، سرگودھا 190 اور سکھر میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 160 روپے تک مہنگا ہوا۔دستاویزکے مطابق ملتان 133 روپے 33 پیسے جب کہ کراچی اور خضدار میں آٹےکے 20 کلو تھیلےکی قیمت میں 100 روپے تک کا اضافہ ہوا۔اسی طرح کوئٹہ 90 روپے، اسلام آباد67،گوجرانوالا66 اور راولپنڈی میں آٹےکے 20 کلوتھیلے کی قیمت 40 روپےتک بڑھ گئی۔دستاویز سےمعلومات ہوتا ہےکہ کراچی میں آٹےکے 20 کلو تھیلے کی قیمت ملک بھر میں سب سے زیادہ2 ہزار 500 روپے تک ہے جب کہ لاہور میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت ملک بھر سب سے کم ایک ہزار 810 روپے تک ہے۔دستاویز کے مطابق کوئٹہ میں 2 ہزار 450 روپے، حیدر آباد 2 ہزار 440 ، اسلام آباد 2 ہزار 373، پشاور 2 ہزار 350 ، بنوں اور خضدار میں آٹے کے 20 کلو تھیلےکی قیمت 2 ہزار 300 روپے تک ہے۔اسی طرح راولپنڈی 2 ہزار 347، فیصل آباد 2 ہزار 250 جب کہ سکھر اور لاڑکانہ میں آٹےکا 20 کلو کا تھیلا 2ہزار 200 روپے تک ہے۔



