مزدور پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،ترجمان سندھ حکومت ہیرسوہو

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پیپلز پارٹی رہنما اور ترجمان سندھ حکومت ہیر سوہو نے عالمی یومِ مزدور پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مزدور پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی علمبردار رہی ہے،شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مزدوروں کو شناخت اور حقوق دیے،پاکستان میں مزدور قوانین، یونین سازی اور حقوق کا آغاز بھٹو دور میں ہوا،شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے مزدوروں کی فلاح کیلئے تاریخی اقدامات کیے۔خواتین مزدوروں کے حقوق اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کیا گیا،صدر آصف علی زرداری کے دور میں مزدور دوست پالیسیوں کا تسلسل جاری ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں اور مزدوروں کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے،کم از کم اجرت میں اضافہ، سوشل سیکیورٹی اور ہیلتھ سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔



