پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر21ارب ڈالر سے تجاوزکرگئے

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)یورو بانڈز کی فروخت کے ذریعے قرض کے حصول کے بعد پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر دوبارہ21ارب ڈالر کی سطح سے تجاوز کر گئے ہیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر میں73کروڑ ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔مرکزی بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس ڈالر ذخائر کا حجم بڑھ کر15ارب82کروڑ79لاکھ ڈالر ہو گیا ہےکمرشل بینکوں کے ذخائر میں9کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد بینکوں کے پاس فارن کرنسی اکاؤنٹس میں5ارب44کروڑ11لاکھ ڈالر موجود ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر21ارب27کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔



