فتنہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کابچوں اور خواتین کو نشانہ بنانا انتہائی غیر انسانی فعل ہے،محسن نقوی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جنوبی وزیرستان کے علاقے انگوراڈہ میں افغان طالبان کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے واقعہ کی مذمت۔وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کا معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانا انتہائی غیر انسانی فعل ہے،شہری آبادی کو نشانہ بنا کر افغان طالبان نے انسانی حقوق کے چارٹر کی دھجیاں اڑائیں،شہری آبادی کو نشانہ بنانا عالمی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے،معصوم شہریوں پر حملے کسی صورت قابلِ قبول نہیں،سکیورٹی فورسز افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button