نوازالدین صدیقی نے بالی ووڈ میں پیڈ پروموشن کلچر پر سوال اٹھا دئیے

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی ووڈ کے معروف اداکارنواز الدین صدیقی نے انڈسٹری کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار نواز الدین صدیقی نے بالی ووڈ میں پیسوں کے عوض کروائی جانے والی تشہیر کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔
انہوں نے اسے ایک انتہائی مرحلہ قرار دیا ہے اور کہا کہ یہ انڈسٹری میں تخلیقی صلاحیتوں اور عوامی تاثر، دونوں کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔
اداکار نے کہا کہ تعریف اور تنقید دونوں اکثر سامعین کے حقیقی ردعمل کے بجائے پیسوں کے عوض چلائی گئی مہمات سے متاثر ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اداکار اپنی اداکار اپنی اداکاری پر توجہ مرکوز کرسکتے ہیں لیکن کام کی پہنچ اور اسے ملنے والی پذیرئی اکثر ان کے اختیار سے باہر ہوتی ہے۔
نواز الدین صدیقی نے یہ بھی تسلیم کیا کہ تشہیر اہم کردار ادا کرتی ہے شاید اس کے بغیر بہت سے اداکاروں کو عوام پہچان بھی نہ سکے۔
اداکار نے کہا کہ اس طرح کے منفی طریقے تخلیقی صلاحیتوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں کیونکہ ساری توجہ بامعنی کام سے ہٹ جاتی ہے۔



