بھارتی سٹرائیک کور کا توڑ،پاکستان کا’کِل ویب’ فعال،میزائل تجربات کا الرٹ جاری!

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)مشرق اور مغرب دونوں سرحدوں پر جنگ کے بادل گہرے ہونے لگے ہیں جہاں بھارت نے پاکستانی پنجاب سے متصل سرحد پر اپنی خطرناک ‘کھرگا’ سٹرائیک کور اور 11 ویں کور کے دستوں کو متحرک کر دیا ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے سرحدوں پر غیر معمولی نقل و حرکت اور مقبوضہ کشمیر میں ‘وار ڈرلز’ کے جواب میں پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں ہنگامی طور پر ‘نوٹم’ (NOTAM) جاری کر دیا ہے، جس کے تحت یکم مئی تک وسیع سمندری اور فضائی حدود کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر کے ‘ڈینجر زون’ قرار دے دیا گیا ہے۔ اس دوران پاکستان کی جانب سے بابر کروز میزائل کے جدید ورژن اور سطح سے فضا میں مار کرنے والے نئے میزائلوں کے تجربات کا قوی امکان ہے تاکہ کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا سکے۔ دریں اثنا، پاک افغان سرحد پر بھی کشیدگی عروج پر ہے جہاں انگور اڈہ اور ملحقہ علاقوں میں افغان طالبان کی بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے متعدد افغان چیک پوسٹیں تباہ کر دی ہیں۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی اندرونی انتخابی مہم کے لیے پاکستان کے خلاف ‘وار فوبیا’ پیدا کر رہا ہے، تاہم پاکستان نے اپنی بحری، فضائی اور زمینی سرحدوں پر ‘کِل ویب’ سسٹم فعال کر کے دشمن کو واضح پیغام دے دیا ہے۔ خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی اس صورتحال کی مکمل تفصیلات جاننے کے لیے معظم فخر کا خصوصی تجزیہ ملاحظہ کریں، ویڈیو لنک نیچے موجود ہے۔



