پاک افغان سرحد پھر گرم۔۔۔!

 

لاہور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)پاک افغان سرحد پر صورتحال ایک بار پھر انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے جہاں چمن سپن بولدک سیکٹر میں پاکستانی فوج اور افغان طالبان کے درمیان بھاری ہتھیاروں کے استعمال کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ سنسنی خیز اطلاعات کے مطابق یہ خونی مقابلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس کے نتیجے میں پاکستان کے چار سپاہیوں نے جامِ شہادت نوش کیا ہے جبکہ جوابی کارروائی میں چھ طالبان بھی مارے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب پاکستان نے سرحدی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے خاردار تار لگانے اور بفر زون قائم کرنے کی کوشش کی جس پر افغان جانب سے فائرنگ کی گئی۔ دوسری جانب ایک اور بڑی خبر یہ سامنے آئی ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک حساس مشن کے لیے پاکستانی آرمی چیف کا خصوصی طیارہ استعمال کیا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان گہرے دفاعی تعلقات اور سیکیورٹی ضمانتوں کا ثبوت ہے۔

 

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button