حزب اللہ کا ڈرون سے حملہ، اسرائیلی فوجیوں کی دوڑیں لگ گئیں،ویڈیو وائرل

بیروت(جانوڈاٹ پی کے)لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے ڈرون کی مدد سے اسرائیلی فوجیوں کے قریب حملہ کیا جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنوبی لبنان کے علاقے طیبہ Taybeh میں حزب اللہ نے ڈرون سے اسرائیلی فوجیوں کے قریب حملہ کیا۔
وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ اُس وقت کیا گیا جب اسرائیلی فوج زخمی اہلکاروں کو منتقل کر رہی تھی، اس دوران فوجیوں کو ڈرون پر فائرنگ کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
Footage shows a Hezbollah explosive-laden drone striking near Israeli troops during the evacuation of wounded soldiers in the southern Lebanon town of Taybeh this morning.
The troops are seen firing at the drone before it crashes to the ground and explodes. pic.twitter.com/N3zSA1wW3F
— Emanuel (Mannie) Fabian (@manniefabian) April 26, 2026
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرون زمین پر گرنے کے بعد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جبکہ اسرائیلی فوجیوں کو ڈرون قریب آتے وقت بھاگتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔



