پاک،چین تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہیں،صدرزرداری
صدر آصف علی زردری کی صوبہ ہونان کے پارٹی سیکرٹری سے ملاقات

بیجنگ(جانوڈاٹ پی کے)صدر آصف علی زردری کی دورہ چین کے دوران صوبہ ہونان کے پارٹی سیکرٹری سے ملاقات ہوئی ہے،صدر نے اپنے اعزاز میں دئے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔زراعت،صحت،تعلیم اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کوفروغ دینے پرتبادلہ خیال ہوا،ملاقات میں پاک۔چین تعلقات مضبوط بنانے پراتفاق کیا گیا،
صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر کہا کہ پاک،چین تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہیں،چین کے ساتھ تعلقات نسلوں پرمحیط ہیں،پاکستان اورچین کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔
صوبہ ہونان کے گورنرنے پاک چین دوستی کومثالی قراردیا



