ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے مشتبہ حملہ آور کا تعلق کہاں سے ہے؟

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے گرفتار مشتبہ حملہ آور کا تعلق ریاست کیلیفورنیا سے ہے۔امریکی حکام کےمطابق مشتبہ شخص کی شناخت کیلیفورنیا سےتعلق رکھنے والے ایک 41سالہ کول ٹوماس ایلن کے نام سے ہوئی ہے،حملہ آورکیلیفورنیا میں ایک ٹیچر ہے،ایف بی آئی ایجنٹس لاس اینجلس میں حملہ آور کے گھر پہنچ گئے،حملہ آور کے گھر کو فیتہ لگا کر بند کردیا گیا ہے۔ملزم کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے فارغ التحصیل ہے،پارٹ ٹائم ٹیچر اور گیم ڈویلپر کے طور پرکام کرتا تھا،41سال کا ایلن لاس اینجلس کا رہائشی ہے،دسمبر 2024 میں ٹوماس ایلن بہترین ٹیچر کا ایوارڈ دیا گیا تھا،ملزم نے 2025 میں کیلیفورنیا اسٹیٹ یونیورسٹی سے ماسٹر کیاتھا،کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں تدریسی معاون بھی رہا،ابھی تک حملے کا کوئی محرک سامنے نہیں آیا۔
پولیس حکام کے مطابق حملے کے وقت ملزم کے پاس ایک سے زیادہ ہتھیارشاٹ گن،پستول اورچاقو تھے اوراس نےسکیورٹی پرحملہ کرنےکی کوشش کی،واقعے میں ایک سیکرٹ سروس اہلکار کو گولی لگی لیکن وہ بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے بچ گیا۔
امریکی اٹارنی جنرل کاکہنا ہےکہ ملزم کو کل عدالت میں پیش کیاجائےگا،ملزم پراسلحے کے استعمال اور فیڈرل آفیسر پر حملے کے چارجز لگائے گئے ہیں،ملزم کو طبی امدادکےلئے اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔
ڈی سی پولیس چیف کاکہناہےکہ کارروائی کے دوران حملہ آور کو کوئی گولی نہیں لگی،ممکنہ طور پر حملہ آور ہلٹن ہوٹل میں ٹھہرا ہوا تھا،ہوٹل کے ایک کمرے کو ہم نے محفوظ بنا لیا ہے،حملہ آوراس ساری کارروائی میں اکیلا تھا،حملہ آور کے مقاصد کےبارےمیں فی الحال کچھ نہیں معلوم۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ گرفتارمشتبہ حملہ آورکا تعلق کیلیفورنیا سے ہے،اہلکاروں نے بروقت اقدام کرکےہزاروں افراد کی جانیں بچائیں،جلد معلوم کرلیں گے کہ آیا یہ واحد شوٹرتھا۔



