اسلام آباد میں پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو داخلے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)اسلام آبادمیں پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو داخلے کی اجازت مل گئی۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں تمام قسم کی پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیض آباد کے سوا تمام بس اڈے بھی کھول دیے گئے ہیں، فیض آباد بس ٹرمینل کو تاحکم ثانی بند رکھا جائے گا۔خیال رہے کہ آج اسلام آباد میں ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا۔



