پاکستان کی تجاویز پر ایران کا مفصل جواب آگیا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)اسلام آباد اس وقت عالمی سفارت کاری کا مرکز بن چکا ہے جہاں ایران، امریکہ اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اہم پیش رفت جاری ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے طویل اور اہم ملاقات کی، جس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق، اس ملاقات میں پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی امن تجاویز پر ایران نے تحریری اور مفصل جواب دیا ہے۔ اس ملاقات کی تصاویر کو عالمی سطح پر ایک مضبوط پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ ایران ایک منظم عسکری قوت کی سفارتی پشت پناہی کے ساتھ مذاکرات کی میز پر موجود ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے بھی حج سیزن کے آغاز کے پیش نظر امریکہ اور پاکستان کے ذریعے ایران کو سیز فائر برقرار رکھنے کا پیغام دیا گیا ہے تاکہ لاکھوں حجاج کی زندگیوں کو خطرے میں نہ ڈالا جائے۔




